4 جولائی 2019 - 11:28
یمنی ڈرونز کا سعودی ایئر پورٹ پر ایک بار پہر حملہ

یمنی فورسز نے یمن پر سعودی اتحاد کی مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے دانت کھٹے کردیئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی ڈرونز نے ایک بار پھر سعودی عرب کے ابہا ایئر پورٹ سمیت متعدد ایئر پورٹس کو نشانہ بنایا ہے۔ سعودی حکام نے یمنی ڈرونز کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابہا ایئر پورٹ پر یمنی ڈرونز کے حملے میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سعودی عرب نے یمن کے نہتے عربوں پر گذشتہ 4 سال سے وحشیانہ جنگ مسلط کررکھی ہے سعودی عرب اس جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔ جبکہ اسے یمن پر مسلط کردہ جنگ میں امریکہ اور اسرائیل کی حمایت بھی حاصل ہے۔

.......

/169